Saaji Pulao Recipe in urdu

 
 
Saaji Pulao سجی پلاؤ
 
Prep Time
30 Mins
Cook Time

1 Hour
Serves

4 - 6
Some people always look something new to make, for such people we are giving amazingly delicious recipe which you might eat in dine out but not at home. This is Saaji Pulao that is not difficult at all, so in next get together surprise your guest with this rice and chicken dish.


  اجزا

  • چکن کے لئے : (چکن ایک عدد ڈیڑھ کلو (ثابت رکھ کر کٹ لگوالیں
  • دہی ایک پیالی
  • (سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ (پسا ہوا
  • (لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (آئل آدھی پیالی (اسٹر فرائی کےلئے
  • (ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  • پلاؤ کی یخنی کے لئے : (چاول باسمتی ایک کلو (دھو کر بیس منٹ کےلئے بھگو دیں
  • پیاز کی گٹھی دو عدد
  • ادرک ایک چھوٹا سا ٹکڑا
  • سونف ایک چائے کا چمچ
  • سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  • (لہسن گٹھی ایک عدد (بغیر چھلی ہوئی
  • ثابت دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
  • ثابت کالی مرچ چھ عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • دہی ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • سفید سِرکہ ایک کھانے کا چمچ
  • پانی حسبِ ضرورت
  • اجزا|  ترکیب
  • سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح سے دھو کر سارے مصالحے اچھی طرح لگا کر ایک دیگچی میں ڈال کر ہلکی سی بھاپ دے لیں۔
  • جب پانی خشک ہوجائے تو نکال کر ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور چکن کو اسٹر فرائی کرلیں۔
  • سجی پلاؤ کے لئے: یخنی کے سارے مصالحے ایک دیگچی میں ڈال دیں۔
  • پھر اس میں چار پیالی پانی ڈال کر یخنی تیار کرلیں۔
  • ایک دیگچی میں پیاز کی گٹھی اور ایک پیالی آئل ڈال کر گولڈن براؤن ہونے دیں
  • پھر اس میں سے آدھی پیاز نکال کر اخبار پر پھیلا دیں۔
  • باقی کی آدھی پیاز میں دہی، ادرک، لہسن اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون کر یخنی ڈال دیں۔
  • جب اُبال آجائے تو چاول ڈال دیں۔
  • پھر سرکہ اور نمک ڈال کر ڈھکن ڈھانپ دیں۔
  • جب پانی خشک ہونے لگے تو توے کے اوپر دیگچی رکھ دیں۔
  • تلی ہوئی چکن اوپر رکھ کر دم پر رکھ دیں جب بھاپ آجائے تو جان لیں کہ سجی پلاؤ تیار ہے۔
  • رائتہ اور پیاز کی سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
  •  




No comments:

Post a Comment