Jumbo Beef Burger Recipe in Urdu

جمبو بیف برگر Jumbo Beef Burger 
 
Prep Time
15 Mins
Cook Time

20 - 25 Mins
Serves

2
is perfect homemade burger recipe and very healthy. Its also an interesting and good for your kids, as summer vacation has started so just involve them when you make this Beef Burger. Must try out this Jumbo Beef Burger recipe and don't forget to leave a comment below.  


اجزا
 
  • قیمہ دو سو پچاس گرام
  • مسٹرڈ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • لہسن کا پیسٹ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • کیچپ ایک چائے کا چمچ
  • ووسٹر سوس ایک چائے کا چمچ
  • پھینٹا ہوا انڈا آدھا
  • بریڈ سلائس ایک عدد
  • دودھ ایک چوتھائی کپ
  • برگر بن ڈیڑھ
  • سلاد کے پتے حسب ضرورت
  • ٹماٹر کے سلائس حسب ضرورت
  • کھیرے کے سلائس حسب ضرورت
  • کولسلا سیلیڈ آدھا کپ
  • فرنچ فرائز ایک کپ
 
اجزا|  ترکیب
  1. سب سے پہلے بریڈ سلائس کو دودھ میں بھگو کر الگ رکھ دیں۔

  2. قیمے کو نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، لہسن کا پیسٹ، وویسٹر سوس، کیچپ، پھینٹا ہوا آدھا انڈا اور دودھ میں بھیگا ہوا بریڈ سلائس ملا دیں۔

  3. اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس کے کباب بنا کر حسب ضرورت تیل کے ساتھ شیلو فرائی کر لیں۔

  4. برگر بن کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

  5. پھر اسے گرم توے پر سینک لیں۔

  6. اب ایک پر پہلے مکھن اور پھر مایونیز لگائیں۔ اس پر دوسرا ٹکڑا رکھ دیں۔

  7. اس پر سلاد پتہ اور ٹماٹر کے سلائس رکھیں۔ساتھ ہی تھوڑا سا مسٹرڈ پیسٹ بھی ڈال دیں۔

  8. پھر اس پر برگر بن کا ایک ٹکڑا رکھیں اور اس پر سلاد پتہ رکھ دیں۔

  9. اس پر کولسلا سلاد ڈالیں۔

  10. پھر فرائی کیا ہوا کباب رکھیں۔

  11. اس پر ٹماٹر کے سلائس، ٹماٹو کیچپ اور کھیرے کے سلائس بھی رکھ دیں۔

  12. آخر میں اسے بن کے آخری ٹکڑے سے ڈھک کر فرنچ فرائز اور کولسلا سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

 
 
 
 
 
 
 
 

No comments:

Post a Comment