Showing posts with label Burger Recipes in Urdu. Show all posts
Showing posts with label Burger Recipes in Urdu. Show all posts

Cheeseburger Recipes in Urdu

 
چیز برگر Cheeseburger
 
 
 
Prep Time
10 Minutes
Cook Time

20 Minutes
Serves

3-4
is perfect must during the summer months, at parties everywhere people will be firing up the BBQ/grill, and trying to build the mouth-watering Cheeseburger! 


اجزا
  • چکن قیمہ آدھا کلو
  • چیز سلائس چار عدد
  • پیاز (باریک کٹا) ایک عدد
  • انڈا ایک عدد
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • کْٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  • گول برگر تین۔چار عدد
  • ووسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ
  • کیچپ ایک کھانے کا چمچ

  • اجزا|  ترکیب
  1. تمام اجزاء کو چکن کے قیمے میں شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کرکے تیس منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔(اس طرح یہ ٹوٹیں گے نہیں)
  2. اس کے بعد چھوٹی ٹکیہ بنا کے پین میں فرائی کرلیں۔
  3. برگر بھی سینک لیں۔
  4. اب برگر کے اوپر چکن کباب ، اونین رنگ ،چیز سلائس ، سلاد کا پتا اور پھر دوسرا برگر بن رکھ دیں۔ اونین رنگز اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔
 

Jumbo Beef Burger Recipe in Urdu

جمبو بیف برگر Jumbo Beef Burger 
 
Prep Time
15 Mins
Cook Time

20 - 25 Mins
Serves

2
is perfect homemade burger recipe and very healthy. Its also an interesting and good for your kids, as summer vacation has started so just involve them when you make this Beef Burger. Must try out this Jumbo Beef Burger recipe and don't forget to leave a comment below.  


اجزا
 
  • قیمہ دو سو پچاس گرام
  • مسٹرڈ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • لہسن کا پیسٹ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • کیچپ ایک چائے کا چمچ
  • ووسٹر سوس ایک چائے کا چمچ
  • پھینٹا ہوا انڈا آدھا
  • بریڈ سلائس ایک عدد
  • دودھ ایک چوتھائی کپ
  • برگر بن ڈیڑھ
  • سلاد کے پتے حسب ضرورت
  • ٹماٹر کے سلائس حسب ضرورت
  • کھیرے کے سلائس حسب ضرورت
  • کولسلا سیلیڈ آدھا کپ
  • فرنچ فرائز ایک کپ
 
اجزا|  ترکیب
  1. سب سے پہلے بریڈ سلائس کو دودھ میں بھگو کر الگ رکھ دیں۔

  2. قیمے کو نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، لہسن کا پیسٹ، وویسٹر سوس، کیچپ، پھینٹا ہوا آدھا انڈا اور دودھ میں بھیگا ہوا بریڈ سلائس ملا دیں۔

  3. اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس کے کباب بنا کر حسب ضرورت تیل کے ساتھ شیلو فرائی کر لیں۔

  4. برگر بن کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

  5. پھر اسے گرم توے پر سینک لیں۔

  6. اب ایک پر پہلے مکھن اور پھر مایونیز لگائیں۔ اس پر دوسرا ٹکڑا رکھ دیں۔

  7. اس پر سلاد پتہ اور ٹماٹر کے سلائس رکھیں۔ساتھ ہی تھوڑا سا مسٹرڈ پیسٹ بھی ڈال دیں۔

  8. پھر اس پر برگر بن کا ایک ٹکڑا رکھیں اور اس پر سلاد پتہ رکھ دیں۔

  9. اس پر کولسلا سلاد ڈالیں۔

  10. پھر فرائی کیا ہوا کباب رکھیں۔

  11. اس پر ٹماٹر کے سلائس، ٹماٹو کیچپ اور کھیرے کے سلائس بھی رکھ دیں۔

  12. آخر میں اسے بن کے آخری ٹکڑے سے ڈھک کر فرنچ فرائز اور کولسلا سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

 
 
 
 
 
 
 
 

Jalapeno Cheeseburger Recipe

ہیلا پینو چیز برگر Jalapeno Cheeseburger 
 
 
Prep Time
15 Mins
Cook Time

25 Mins
Serves

2
is an awesome hearty burger recipe by Shireen Anwer. You need ground beef, mustard paste, jalapeño pepper, mushrooms, cheese, sauce, herbs and spices etc, to make a delicious satisfying cheeseburger. Try out and follow step by step to get the perfect taste of Jalapeno Cheeseburger! 
 
اجزا
  • قیمہ ﴿بیف﴾ آدھا کلو
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • پیپریکا ایک چائے کا چمچ
  • مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • ووسٹر ساس ایک
  • تھائم پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • اوریگانو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • بریڈ سلائس دو عدد
  • دودھ ایک چوتھائی کپ
  • (پیاز ایک عدد ﴿کاٹ کر تیل میں ہلکی سی بھنی ہوئی
  • برگر کے بن چار عدد
  • مایونیز حسب ضرورت
  • سلاد کے پتے حسب ضرورت
  • ﴾ٹماٹر ایک عدد ﴿سلائس میں کٹا ہوا
  • (پیاز دو عدد ﴿گولائی میں کٹی ہوئی
  • (مشروم چھ عدد ﴿سلائس میں کٹے ہوئے
  • براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ
  • (تیل (دو کھانے کے چمچ
  • ہلاپیوپیپر چھ عدد ﴿سلائس میں کٹے ہوئے
  • نمک چٹکی بھر
  • (کالی مرچ چٹکی بھر ﴿پسی ہوئی
  • چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ

اجزا|  ترکیب


  • قیمے میں نمک، کالی مرچ، پیپریکا، اوریگانو، تھائم پاؤڈر، مسٹرڈ پیسٹ، ووسٹر ساس، پیاز اور بریڈ سلائس اچھی طرح مکس کر لیں۔
    اب اس کے کباب بنا کر آٹھ منٹ فرائی کر لیں۔
    اب دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں، اس میں کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا فرائی کریں کہ یہ نرم ہو جائے۔
    اس میں مشروم، نمک، کالی مرچ، براؤن شوگر، چیڈر چیز اور ہلاپینو سلائس شامل کریں۔
    دو منٹ پکائیں اور پھر چولہے سے ہٹا کر الگ رکھ دیں۔
    بن کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ کر سینک لیں، اس پر مکھن اور مایونیز لگائیں پھر سلاد پتہ اور ٹماٹر کا سلائس رکھیں، اوپر سے تلا ہوا کباب رکھ دیں۔
    اب اس پر تھوڑا سا سبزیوں کا بنایا ہوا آمیزہ ڈال دیں۔
    بن کے دوسرے ٹکڑے سے اس کو ڈھک دیں اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔





  •